بنیادی فائر سیفٹی آگاہی

بنیادی فائر سیفٹی آگاہی ، سیفٹی پروفیشن میں آپ کا پہلا قدم

Ratings: 5.00 / 5.00




Description

فائر سیفٹی بنیادی آگاہی سیشن

یہ ایک بنیادی لیول کا کورس ہے جس کو کرنے کے بعد آپ یہ جان سکھیں گے کہ


ہمیں اسے سیکھنے کی ضرورت کیوں ہے؟

آگ سے بچنے کے لئے ، آگ اور گرم آلات کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے ، لوگوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لئے۔

آگ کیا ہے؟

 آگ کا مثلث ، آگ کے فوائد اوراس کے خطرات ، صنعت میں آگ کا براہ راست استعمال۔

آگ کی درجہ بندی

کلاس ، سیکھنے کا طریقہ ، برطانوی اور امریکی درجہ بندی کا معیار۔

کیسے آگ بجھائی جاتی ہے؟

آگ کے مثلث کو توڑ کر ، طریقے ٹھنڈک ، کیمیائی رد عمل اور فاقہ کشی۔

مزیدمتعلق معلومات

آگ کیسے پھیلتی ہے، کچھ تعریفیں ، فلیش اوور ، بیک ڈرافٹ ، فائر پوائنٹ ، فلیش پوائنٹ ، آٹو اگنیشن درجہ حرارت، وغیرہ

عمومی سوالنامہ

آگ سے حفاظت اور روک تھام کے بارے میں کچھ پوچھے گئے سوالات کےجوابات۔


اس کے ساتھ ساتھ اس کورس کو مختلف حالات حاضرہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، مثال کے طور پر کسی بھی بڑے حادثے اور آگ کے واقعے کے بعد اس کی تحقیقات اور اسباب پر ڈسکشن کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کی جاتی ہے تاکہ طلباء کو موجودہ واقعات کے حوالے سے معلومات میسر رہیں۔


یہ کورس کرنے کے بعد آپ اس قابل ہوسکیں گے کہ فائر سیفٹی  یعنی کہ آگ سے حفاظت کے موضوع پر بنیادی معلومات حاصل کرسکیں۔

آپ ایک طالب علم ہوں یا ایک پروفیشنل، یا ایک انجینئر، یہ کورس آپ کو وہ معلومات دیگا جس کے بعد آپ اپنی کمپنی میں فائر سیفٹی میں اپنا رول ادا کر سکیں گے۔


اس کورس کو کرنے کے لئے آپ کو اردو کا پڑھنا، سمجھنا آنا چاہیئے۔

What You Will Learn!

  • ہمیں آگ سے حفاظت سیکھنے کی ضرورت کیوں ہے؟
  • آگ کیا ہے ، اس کے فوائد اور خطرات کیا ہیں؟
  • آگ کی درجہ بندی ، اور برطانیہ اور امریکی معیار کا فرق
  • درجہ بندی کی بنیاد پر آگ بجھانے کے طریقے
  • آگ مختلف طریقوں سے کس طرح پھیلتی ہے؟
  • بونس معلومات جیسے فائر پوائنٹ ، فلیش پوائنٹ ، فلیش اوور اور بیک ڈرافٹ
  • ان سوالات کے جوابات جو فائر سیفٹی پڑھتے ہوئے عام طور پر آپ کے ذہن میں آتے ہیں

Who Should Attend!

  • وہ سائنس کے طلبہ جو آگ سے حفاظت /فائر سیفٹی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • انجینئرنگ کے طلبا ء جو آگ سے حفاظت /فائر سیفٹی کو سمجھنا چاہتے ہیں
  • انجینئر جو آگ سے حفاظت /فائر سیفٹی میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں
  • وہ افراد جو سیفٹی کی فیلڈ میں اپنے کام کے تجربے کی آن لائن سند حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • کوئی بھی شخص جو لوگوں ، املاک اور ماحول کو آگ کے خطرات سے بچانا چاہتا ہے